نئی دہلی (بھاشا) غیر ممالک میں کمزور رخ کے درمیان اسٹاکسٹوں کی فروخت کے سبب دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت ۱۲۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۲۸۵۳۰ روپئے فی ۱۰ گرام بولی گئی۔ وہیں صنعتی اکائیوں اور سکہ بنانے والوں کی کمزور مانگ کے سبب چاندی کی قیمت ۳۲۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۴۴۹۸۰ روپئے کلو رہ گئی۔ بازار ذرائع کے مطابق نیو یارک میں سونے کی قیمت ۱۴ء۰ فیصد گر کر ۱۰ء۱۳۱۵ ڈالر فی اونس رہی۔ د ہلی میں سونا ۹ء۹۹ فیصد خالص اور ۵ء۹۹ فیصد خالص کی قیمت ۱۲۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۲۸۵۳۰ روپئے اور ۲۸۳۳۰ روپئے فی ۱۰ گرام بند ہوئی۔ گنی کی قیمت پہلے کی سطح ۲۴۹۰۰ روپئے فی ۸ گرام پر بندہوئی۔ چاندی تیار کی قیمت ۳۲۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۴۴۹۸۰ روپئے اور چاندی ہفتہ وار ڈیلیوری کی قیمت ۱۲۰ روپئے گرکر ۴۴۵۳۰ روپئے کلو بند ہوئی۔ محدود کاروبارکے
دوران چاندی سکہ کی قیمت پہلے کی سطح ۷۹۰۰۰:۸۰۰۰۰ روپئے فی سیکڑا بند ہوئی۔