ممبئی (بھاشا) سیلولر آپریٹرس ایسو سی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) نے لوگوں میں یہ غلط فہمی دور کرنے کے لیے کہ موبائل ٹاور کے انٹینا اور ہینڈسیٹ سے کینسر ہوتاہے۔ ایک ملک گیر بیداری مہم شروع کی ہے۔ اس سے قبل دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ سیل فون اور مواصلات ٹاوروں سے نکلنے والا الکٹرو میگنیٹک ریڈیئیشن کینسر پیدا کرتاہے سی او اے آئی کی مہم میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک اس طرح کو ئی تعلق قائم نہیں ہوا ہے۔
انڈین ریڈیا لوجی اینڈ ایمیجنگ ایسوسی ایشن کے صدر بھاون جنکھڑیا کے حوالے سے مہم میں کہا گیا ہے کہ ہمارا کہنا ہے کہ موبائل ٹاور سے نکلنے والے ریڈیئیشن کا انسان پر کوئی نقصاندہ اثر نہیں ہوتا۔ دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق سورج کی شعاعیں ایک مواصلات ٹاور سے نکلنے والے ریڈیئیشن کے مقابلے ۱۰۰ گنا زیادہ تیز ہوتی ہیں۔ جس سے اس ریڈیئیشن کا اثر بہت ہی کم ہوجاتا ہے اور انسان کو اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔