گورکھپور (نامہ نگار)۔گذشتہ شب چلوا تال علاقہ کے ڈوہریا گائوں میں بدمعاشوںنے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو گولی مار کر شدید طور سے زخمی کر دیا۔ واردات کی اطلاع مقامی لوگوںنے پولیس کو دی ۔ پولیس نے زخمی نوجوان کو علاج کے لئے میڈیکل کالج میں داخل کرادیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق چلوا تال تھانہ کے جنگل کوڑیا علاقہ سے ڈوہریا گائوں کا باشندہ سبھاش عرف سونو شہر کے ایک پرائیوٹ اسپتال میںملازمت کرتا ہے ۔ سنیچر کی شب وہ اسپتال سے گھر واپس جارہا تھا۔ گائوں کے ہی تین بدمعاشوںنے سونو کوراستے میںہی روک لیا اور اس کا موبائل فون لے کر فون کال کی جانچ کرنے لگے ۔ اس کے بعد ایک بدمعاش نے طمنچہ نکال کرسونو کو گولی مار دی۔ گولی لگنے سے سونو زخمی ہو گیا۔واردات انجام دینے کے بعد تینوںبدمعاش موٹر سائیکل سے فرار ہوگئے۔ گولی کی آواز سن کر گائوں کے لوگوںنے سونو کے گھروالوںاور پولس کو واردات کی اطلاع دی۔ موقع پر چلواتال پولیس کے ساتھ ایس پی سٹی بھی پہنچ گئے اور انھوںنے بدمعاشوںکو گرفتار کرنے کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی لیکن پولیس بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔سونو نے حملہ آوروں کو شناخت کرنے کا ذکر کیا۔ ایس پی سٹی پریش پانڈے نے بتایا کہ فریقین کے درمیان کسی بات کو لے کر تنازعہ چل رہاتھا۔ اسی کے سبب سونوکو گولی ماری گئی۔ انھوںنے کہا کہ لوٹ کی واردات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ تحقیقات
کی جارہی ہے ۔ جلد ہی معاملے کاانکشاف کرلیا جائے گا۔