سری ہری کوٹہ، 30 جون: ملک کے اہم خلائی پروگرام میں کامیابی کا ایک اور مرحلہ پار کرتے ہوئے ہندستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی سی ۔
23 نے آج پانچ غیر ملکی سیارچوں کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں نصب کردیا۔ پی ایس ایل وی نے آندھرا پردیس کے سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی سینٹر سے پہلے طے شدہ پروگرام کے مطابق صبح ٹھیک 9 بج کر 52 منٹ پر فلک شگاف آواز کے ساتھ پروان بھری۔ ملک کے خلائی پروگرام کی اس کامیابی کو دیکھنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ آندھرا پردیس کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور وزیراعلی چندربابونائیڈو ، اسرو کے سربراہ رادھا کرشنن سمیت کئی سائنسدان اور افسران بھی موجود تھے۔
مسٹر مودی نے اس موقع پر ملک کی سٹیلائٹ مہم کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ملک سے 60 سٹیلائٹ چھوڑے جاچکے ہیں۔ جن میں سے 40 غیر ملکی سٹیلائٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا خلائی پروگرام اعلی سوچ اور اعلی صلاحیت کے ان کے ویژن کی ہی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سٹیلائٹ پر مبنی سمت بتانے والے ایک نظام پر بھی کام چل رہا ہے جو سال 2050 تک پوری طرح تیارکرلیا جائے گا۔ چاند کی مہم کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو یاد کیا اور کہا کہ یہ ان کا خواب تھا، جسے ہر حال میں آگے لیجایا جائے گا۔وزیراعظم نے اس کے ساتھ ہی مستقبل کے تمام خلائی پروگراموں کی کامیابی کی آرزو کرتے ہوئے اس سمت میں سائنسدانوں کے ذریعہ کی جانے
والی جدوجہد کے لئے انہیں مبارک بادی۔