نئی دہلی، 30 جون (یواین آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج کے بنگلہ دیش کے دورہ کے دوران اس ملک نے اپنی زمین سے ہندوستان کے خلاف کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ختم کرنے کا جو عہد کیا ہے اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں استحکام آئے گا اور جنوبی ایشیا میں پر امن اور خوشگوار ماحول پیدا ہوگا۔ہندوستان نے بھی بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ویزا قوانین میں بچوں اور 65 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں کو ویزاجا قوانین میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ سر حدی معاہدے اور مجوزہ تیستا پانی کی تقسیم کے معاہدے پر بھی خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔ محترمہ سوراج نے تری پورا کی پلاٹنا منصوبے سے بنگلہ دیش کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کے ساتھ ہی ڈھاکہ کولکاتامیتری ایکسپریس ٹرین کے دورانیہ بڑھانے اور ڈھاکہ شلانگ گوا اٹی راستے پر بس
سروس شروع کرنے کی بھی تجویز رکھی۔