لکھنو؛ مشہور ومعروف صحافی الیسع رضوی مرحوم کی یاد کو تازہ رکھنے کے لئے شہر کے متعدد صحافیوں نے آج وزیر شہری ترقیات محمد اعظم خاں سے انکی سرکاری رہائش گاہ میں ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ ایک سڑک مرحوم صحافی کے نام کر دی جائے۔ الیسع رضوی نے پندرہ سال تک ایران کے تہران رہڈیو کی اردو و ہندی سروس کےلئے انتہائی ذمہ داری اور جنفشانی سے کام کیا تھا،لیکن اچانک موت نے ایک قابل صحافی کھو دیا۔
صحافیوں کے اس وفد نے تحریری طور پر محمد اعظم خاں سے اپیل کی کہ یسی رضوی کے نام ایک سڑک بطور یادگار انکے نام کر دی جائے۔ وزیر شہری ترقیات اعظم خاں نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور اپنے محکمہ کو کچھ ہدایتیں جاری کیں۔ انہوں نے یسی رضوی مرحوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے صحافی کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے۔وفد میں یسی رضوی کے بڑئے بھائی ذولکفل رضوی بھی شامل تھے۔