لاہور۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے بگ فور میں شامل نہ ہوتے تو بورڈ دیوالیہ ہو جاتا، انڈیا سے سیریز کھیلنا صرف خواب رہ جاتا۔ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پر گفتگو میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلے گا سیریز کے لئے جگہ اور میچز کا فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا آئی سی سی کے فیصلوں کیلئے بگ تھری کی بجائے پانچ رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے، جب کہ آئندہ سال آئی سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس ہو گی۔ نجم سیٹھی نے اسپاٹ فکسنگ کے شکار محمد عامر سے متعلق بھی خو شخبری سنا دی، کہتے ہیں امید ہے کہ عامر کو آئندہ سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل جائے۔