بیجنگ (وارتا) ہندوستان اور چین نے اپنے باہمی کاروبار اور سرمایہ کاری کی جانب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ہندوستان میں دونوں ملکوں کی صنعت کے مشترک صنعتی پارک قائم کر نے کے ۳ معاہدوں دستخط کئے۔نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اور چین کے نائب صدر لی سوعان چان او کی موجودگی میں فریقین نے دستخط کئے اس کے علاوہ انتظامی افسران کی تربیت میں تعاون ایک دیگرمعاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔ اسی کے ساتھ برہم پترندی میں آبی سطح کی اطلاعات چین کے ذریعہ ہندوستان کو دستیاب کرانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق دستاویز پر بھی دستخط ہوئے۔ مرکزی وزیر تجارت نرملا سیتا رمن کی موجودگی میں خارجہ سکریڑری سوجاتا سنگھ اور چین کی ڈپٹی وزیر تجارت گاؤ یان نے دونوں ملکوں کی صنعتی اکائیوں کو شامل کرکے کلسٹر کے طور پر صنعتی پارکوں کے قائم کو تعاون کے معاہدے پر دستخط
کئے۔