کانپور(بھاشا)شہر کے دومختلف مقامات پر دوشادی شدہ خواتین کی مشتبہ حالت میںموت ہوگئی ۔ دونوں کے مائکہ والوںنے سسرال والوں کے خلاف جہیز استحصال کا الزام عائد کیا ہے لیکن پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گووند نگر علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ حالات میں چھت سے گرنے کے بعد موت ہوگئی۔گجینی کے باشندے وشواس شکلا اوران کی بیوی ندھی (۲۸)کا کسی بات کے سلسلے میں جھگڑاہوگیا تھا جس کے بعد ندھی مبینہ طورپرچھت سے گر گئی اورشدید طورسے زخمی ہوگئی ۔شوہر اور پڑوسیوں کی مدد سے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ ندھی کے والدبرجیش مشرا نے الزام عائد کیا ہے کہ وشواس جہیز کیلئے ندھی کو پیٹا کرتاتھااوراسی نے ندھی کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔نواب گنج علاقہ میں پریم چندر کی بیوی جگمتی(۳۱) نے پھانسی لگالی ۔ پریم چندرکے مطابق اس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑاہواتھا جس کے بعد اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ جگمتی کے والد پرشورام نے الزام عائد کیا ہے کہ پریم چندر ان کی بیٹی کو جہیز کیلئے پریشان کیا کرتاتھا اورمطالبہ پورانہ ہونے کے سبب اسے پھانسی پر لٹگادیاگیاہے۔