نئی دہلی (بھاشا) ہنڈئی موٹر انڈیا لمیٹیڈ (ایچ ایم آئی ایل) کی کاروں کی فروخت جو ن ۲۰۱۴ میں کم ہو گئی اس میں ۶ء۷ فیصد کی گرواٹ درج کی گئی۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ اس نے گذشتہ سال کی اسی مدت میں ۵۴۶۶۵موٹر گاڑیاں فروخت کی تھیں جب کہ اس سال کے جون ماہ میں گاڑیوں کی فروخت ۵۰۵۱۸ ہی رہی۔ گھریلو بازار میں ہنڈائی نے پچھلے ماہ ۳۳۵۱۴ کاروں کی فروخت کی تھی جو جون ۲۰۱۳ کے مقا بلے ۵ء۹ فیصد زیادہ ہے۔ تجزیاتی ماہ کے دوران ہنڈائی در آمدات ۳ء۲۹ فیصد گھٹ کر ۱۷۰۰۴؍اکائی ہی رہ گئی۔ جو گذشتہ سال کے اسی مدت میں ۲۴۰۵۵؍اکائی تھی۔ اپنی کاروں کی فروخت میں کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایچ ایم آئی ا یل کے سینئر نائب صدر راکیش شریواستونے کہا کہ گھریلو بازار نے فروخت کے اضافہ کا سبب
ایکسینٹ، گرینڈ اور سانتا فے کی کامیابی ہے۔