فتح پور( نامہ نگار)ریاستی حکومت نے بجلی چوری کرنے والے اورکٹیا کے ذریعہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔مہیم کے پہلے دن انتظامیہ افسران کے ساتھ بجلی محکمہ کے افسران نے شہر ودیہی علاقوں میں جنگی پیمانوںپر مہم کے دوران کٹیا ودیگر طریقوںسے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔منگل کو انتظامیہ افسران کے ساتھ بجلی محکمہ کی مختلف ٹیموںنے شہر کے مختلف علاقوں سمیت کھاگاوبنکی میں میٹر میں چھیڑخانی ، بجلی چوری اورکٹیا کے ذریعہ بجلی چوری کرنے والے ایک درجن سے زائد لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ بجلی محکمہ کی ٹیم کو لیکر مذکورہ علاقوں میں افراتفریح کا ماحول پیداہوگیاہے۔ لوگ گھروں میںتالا ڈال کر دوسرے علاقوںمیں چلے گئے۔دکانداروں نے بھی اپنی دکانیں بند رکھیں واضح رہے کہ بجلی محکمہ کی مہم ضلع مجسٹریٹ کے ہدایت کے تحت
دوماہ تک جاری رہے گی۔