سلواڈور۔فٹبال عالمی کپ کیآخری 16 میں بلجیم نے اضافی وقت میں دو گول کرکے کواڑٹر فائنل میں اپنی جگہ پختہ کرلی۔ وہ دلچسپ مقابلے میں امریکہ کو 12سے شکست دیکر اگلے دور میں شاندار طریقہ سے داخل ہوگیا۔میچ کے دوسرے ہی منٹ میں بلجیم کے دیووک اورگی کے شاندار شاٹ پر امریکہ کے گولی کیپر ٹم ہاورڈ نے بہترین دفاع کیا۔ اس کے جواب میں 21ویں منٹ میں امریکہ کے کھلاڑی کلٹ ٹیمپ کے شاٹ کو بلجیم کے گولی کیپر تھائی بولٹ کورٹئس نے روکا۔ دونوں ٹیموں کے جارحانہ کھیل کے باوجود میچ کا پہلا ہاف بغیر کئے گزر گیا۔دوسرے ہاف کے شروع سے ہی بیلجیم نے اپنے ارادے ایک بار پھر ظاہر کردئے اور حملہ کرنا جاری رکھا۔ 72 ویں منٹ میںاورگی نے ایک بار پھر حملہ کیا لیکن امریکی گول کیپر ہربار کی طرح اس بار پھر بہتر دافع ثابت ہوئے۔ مقررہ وقت ختم ہونے تک دونوں میں سے کسی بھی ٹیم کو کامیابی نہیں ملی جس کی وجہ سے میچ میں اضافی وقت دیا گیا۔بلجیم کی طرف سے اضافی وقت کے 93 ویں منٹ میں کیون دے بورین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی۔ ت
و 105 ویں منٹ میں لوکاکو نے اپنی ٹیم کی سبقت کو 0۔2 کرکے اپنی فتح پختہ کرلی۔ حالانکہ امریکی ٹیم نے ہار نہیں مانی اور جوابی حملے کرنا جاری رکھا۔ 107ویں منٹ میں ہی امریکی کھلاڑی جولین گرین کو کامیابی ملی اور میچ کا اسکور 1۔2 ہوگیا۔ لیکن آخری وقت میں امریکی ٹیم شاندار کھیل پیش کرنے کے باوجود تجربہ کار بیلجیم سے ہار گئی۔قبل ازیں پہلے بھی دونوں ٹیمیں 1930 کے عالمی کپ میں آمنے سامنے تھیں۔ وہ میچ امریکہ نے 0۔3 سے اپنے نام کیا تھا۔ 84 سال بعدبیلجیم نے اس شکست کا بدلہ لے لیا ہے۔ اس بار مسلسل دوسری بار ناک آؤٹ میں پہنچنے والی امریکی ٹیم کبھی کوارٹر فائنل میں جگہ نہیں بناسکی ہے۔ قبل ازیں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ کا میچ بھی انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا۔ گزشتہ میچوں کی طرح اس میچ میں بھی ارجنٹائن کی ٹیم کھیل کے آخری لمحات میں گول کر کے اپنے خواب کو شرمند تعبیر کیا۔ سوئٹرزلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلے گئے اس میچ کا فیصلہ بھی مقررہ وقت میں نہ ہو سکا اور تیس اضافی منٹ دیے گئے۔اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر پائی اور اس اضافی وقت کے خاتمے سے صرف دو منٹ قبل میسی کے ایک خوبصورت پاس پر ڈی ماریا نے گول کر کے ارجنٹینا کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔اس سے قبل میچوں میں میسی نے خود ہی بال گول میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی، تاہم اس مرتبہ ڈی کے اندر انہوں نے ڈی ماریا کی جانب بال بڑھا دی، جنہوں نے کیپر کے دائیں جانب سے تیز کک کے ذریعے بال گول میں پہنچائی۔ برازیل میں کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ساؤ پاؤلو میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کے آغاز سے ہی تیز کھیل دیکھنے کو ملا اور ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے آغاز میں کئی اچھی مووز بنائیں۔تاہم جلد ہی سوئس ٹیم کھیل کی رفتار سست کرنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے میسی سمیت ارجنٹائن کے فارورڈز کو کھل کر نہیں کھیلنے دیا۔پہلے ہاف میں ارجنٹائن کے مڈفیلڈر اور دفاعی کھلاڑی اس کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے جس کی ان سے امید کی جا رہی تھی۔ارجنٹائنی کھلاڑی ڈی ماریا کے گیند پر ناقص کنٹرول اور دفاعی کھلاڑیوں کی ناقص مارکنگ کے باعث سوئس ٹیم کئی بار گیند ارجنٹینا کی ڈی تک تو پہنچانے میں کامیاب رہی لیکن گول نہ کر سکی۔سوئٹزرلینڈ کے لاویزی نے اس ہاف میں گول کرنے کا یقینی اور آسان موقع کھویا۔ وے گیند لے کر اکیلے گول کیپر کے سامنے پہنچ گئے تاہم ان کی کک حیران کن طور پر کمزور تھی جسے ارجنٹائن کے کیپر نے باآسانی روک لیا۔دوسری جانب سوئس کھلاڑی سائے کی طرح ارجنٹینا کے اسٹار فارورڈ میسی کے ساتھ لگے رہے اور انھیں گیند آگے لے جانے کے مواقع نہیں مل سکے۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کی ٹیم ایک نئے جوش کے ساتھ میدان میں اتری اور ابتدائی 10 منٹ میں ہی سوئس گول پر متعدد حملے کیے۔تاہم سوئس کیپر بینگالیو ان کی راہ میں حائل رہے اور جنوبی امریکی ٹیم کے کھلاڑی گول نہ کر سکے۔مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے پر اضافی وقت دیا گیا جس کے پہلے ہاف میں بھی گول نہ ہو سکا۔تاہم اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں اس میچ میں مسلسل مبصرین کی تنقید کا نشانہ بننے والے اینجل ڈی ماریا نے میسی کے پاس پر گول کر کے ارجنٹینا کو برتری دلوا دی۔ڈی ماریا نے اس میچ میں 51 مرتبہ گیند کا کنٹرول کھویا لیکن آخر میں وہی ارجنٹائن کو اگلے مرحلے میں لے جانے والے کھلاڑی ثابت ہوئے۔میچ ختم ہونے سے چند لمحے قبل سوئٹزرلینڈ کو میچ برابر کرنے کا سنہرا موقع ملا لیکن زیمیلی کا ہیڈر ارجنٹینا کے گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آگیا۔ارجنٹائن آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے جہاں اس کا مقابلہ بلجیم اور امریکہ کے میچ کے فاتح سے ہوگا۔