لندن: تربوز صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے، اس میں 95 فیصد پانی کے ساتھ وٹامنز اور معدنی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔
اس سے ٹھنڈک ملتی ہے اور یہ جسم میں ہونے والی جلن سے بھی راحت دیتا ہے۔ تربوز میں اعلی سطح کا ایسڈ فولک بیٹکاروٹن ، پوٹاشیم، وٹامن سی اور اے موجود ہوتے ہیں جو صحت برقرار رکھتے ہیں‘ اس میں موجود پوٹاشیم جسم سے سوڈیم کو نکالنے کا کام کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔تربوز کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے کیونکہ اس میں شوگر اور کیلوری کی مقدار زیادہ نہیں ہوتی ہے‘ یہ دل کی بیماری اور کینسر سے بھی بچاتا ہے۔ تربوز میں وٹامن اے ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند بنانے میں مدد کرتا ہے، اس سے جلد کا روکھاپن ختم ہو جاتا ہے۔