بنگلور(بھاشا)۔ مرکزی وزیر انفارمیشن ٹیکنا لوجی روی شنکر پرشاد نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے سبھی گائوں تک براڈ بینڈ کنیٹی ویٹی ترجیحات میں اوپر ہے اور ملک میں سافٹ ویر تیاری کے فروغ کو رفتار دی جائے گی۔ روی شنکر پرشاد نے کل یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ جب میں حکومت میں شامل ہوا تھاتو میں نے یہ بیان دیا تھا کہ اگر اٹل بہاری باجپئی حکومت قومی شاہراہوں کے لئے جانی جاتی ہے تو مودی حکومت براڈ بینڈ ہائی وے کے لئے مشہور ہوگی۔ آئی ٹی ۔ بی پی او، صنعت کا ادارہ ناسکام کے تعاون سے یہاں منعقد آئی ٹی پنچایت کے دوران انھوںنے کہاکہ براڈ بینڈ کنیکٹی ویٹی ہمارے ایجنڈے میں اوپر ہے ۔ وزیر اعظم نے ہمیں واضح ہدایت دی ہے کہ ملک کے سبھی گائوںمیں براڈ بینڈ ہو، انھوںنے کہا کہ مجھے بھروسہ ہے کہ اگر گائوں میں براڈ بینڈ پہنچتا ہے تواس سے ای۔ تعلیم ،ای ۔ صحت وغیرہ کو فروغ ملے گا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ملک میں سافٹ ویئر کی تیاری کے کام کو رفتار مل جائے گی۔ اس پروگرام میں وپرو کے چیئر مین عظیم پریم جی ، کائکرو سافٹ انڈیا کے چیئر مین بھاسکر پرمانک سمیت دیگر لوگ شامل ہوئے