مظفرنگر(بھاشا)جہیز کا مطالبہ پورا کرنے میں ناکام ۲۶؍سالہ ایک عورت کو مبینہ طورپر پیٹ پیٹ کر ماردیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ واردات ضلع کے کھتولی میں پیش آئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ عائیشہ کی چار سال قبل کھتولی کے باشندے ارشاد سے شادی ہوئی تھی۔بعد میں جہیز کے سلسلے میں گھر میں تنازعہ شروع ہوگیا تھا۔کھتولی کے سی او ڈی کے متل نے بتایاکہ متاثرہ کے والد نے مقدمہ درج کرایادیاہے ۔
جس میں انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جہیز کا مطالبہ پورانہ ہونے پر ان کی بیٹی کو ماردیا گیا۔سی ا و نے بتایا کہ متاثرہ کے شوہر ، ساس اورسسرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
اورمفرورملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔