فرخ آباد(نامہ نگار)فرخ آباد ضلع کے کمال گنج قصبے میں کل لٹیروں نے صرافہ تاجر کے تقریبا۱۲؍لاکھ کے زیورات لوٹ لئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ صرافہ تاجر اپنی دکان بند کرنے کے بعد واپس گھر جارہاتھا راستے میں اسلحہ سے لیس دولٹیروں نے طمنچہ دکھا کر صرافہ تاجر سے ۱۲؍لاکھ کے زیورات ونقد رقم لوٹ لی اورہوائی فائر کرتے ہوئے فرارہوگئے۔