لکھنؤ۔ (نامہ نگار)ملیح آباد میں رہنے والے ایک کسان کی بیٹی کی آگ سے جھلسنے کے سبب موت ہوگئی۔ ملیح آباد کے کسمنڈی کلاں باشندے کسان پرمیشور اپنی بیوی رام رانی ، بیٹے دیپو ابھیشیک اور بیٹی پونم (۱۳) کے ہمراہ رہتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ منگل کو کھانا پکاتے وقت پونم سلنڈرسے گیس خارج ہونے سے جھلس گئی۔ شدید طور پر جھلسی پونم کو علاج کیلئے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔