نئی دہلی۔ نے جنوبی افریقہ کے عظیم آل راؤنڈر جیک کیلس کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سچن تندولکر کے بعد دوسرا عظیم کھلاڑی قرار دیا جو اگلے سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پانچویں ورلڈ کپ میں حصہ لینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔د راوڑ نئی ویڈیو سیریز ’مارڈن ماسٹرز ‘میں کہا مجھے لگتا ہے کہ وہ کیلس واقعی کچھ ریکارڈ توڑ رنز بنائیگا۔ اگر آپ دیکھو تو مجھے لگتا ہے کہ وہ سچن کے بعد شاید دوسرے نمبر پر رہے گا۔دراوڑ نے اس 38 سالہ کھلاڑی، جو اس وقت محدود اوورز کی سیریز کیلئے سری لنکا میں ہیں، کے بارے میں کہا وہ اتنے دباؤ کے باوجود بہت فٹ لگتا ہے۔ ان کی بلے بازی اور گیند بازی کو دیکھتے ہوئے انہیں بہت زیادہ چوٹ نہیں لگی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے ایسے ہی شاندار طریقے سے کھیلے گا۔دراوڑ کو لگتا ہے کہ ٹیسٹ میں 13289 رنز اور ون ڈے میں 11574 رنز کو دیکھتے ہوئے کیلس کی کامیابیاں شاندار ہیں جبکہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تندولکر کا ٹیسٹ میں 15921 رنز اور ون ڈے میں 18426 رنز کا ریکارڈ ہیں۔انہوں نے کیلس کی بلے بازی تکنیک کی بڑی تعریف کی۔