لندن۔ہندوستانی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ہوریا ٹیکائو کی جوڑی نے آسان جیت سے ومبلڈن ٹینس گرینڈ سلیم کی مکسڈڈبلز مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا لیکن روہن بوپنا اپنی جوڑی دار کے ساتھ دوسرے دور کے چیلنج مقابلے میں ہار کر باہر ہو گئے ۔ ثانیہ اور ان رومانیائی جوڑی دار کے ساتھ مل کر بارش سے متاثرہ 58 منٹ تک چلے مقابلے میں ماٹے پائوچ اور بوجانا جووانووسی کو 6۔ 3، 6۔ 3 سے شکست دی۔جب یہ چھٹی سیڈ جوڑی ابتدائی سیٹ میں 4۔ 3 سے آگے چل رہی تھی، تب بارش کی وجہ سے میچ رک گیا لیکن کھیل شروع ہونے کے بعد ثانیہ – ٹیکائو کو گزشتہ رات اپنی حریف جوڑی کو پست کرنے میں ذرا بھی وقت نہیں لگا۔ ثانیہ – ٹیکائو نے پورے میچ میں دبدبہ برقرار رکھا، جنہوں نے کل 58 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ اپوزیشن جوڑی صرف 35 پوائنٹ ہی حاصل کر سکی۔ اب اس ہندوستانی۔ رومانیائی جوڑی کا سامنا 10 ویں رینکنگ حاصل جیمی مررے اور کیسے ڈیلاکوا کی جوڑی سے ہوگا۔ مکسڈڈبلز کے دوسرے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں ساتویں ترجیحی بوپنا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار ہلاواکووا ابتدائی سیٹ کی برتری گنوا بیٹھے۔انہیں روس کے ایلگن اور آسٹریلیا کی اناستاسیا رودنووا سے 6۔ 3، 5۔ 7، 3۔ 6 سے شکست ملی۔ دو گھنٹے اور دو منٹ تک چلے مقابلے میں بوپنا اور ہلاکووا نے 11 غلطیاں کیں جبکہ روسی – آسٹریلوی جوڑی نے چھ غلطیاں کی۔بوپنا کا ومبلڈن میںسفر ختم ہو گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے انہیں اپنے پاکستان کے جوڑی دار اعصام الحق قریشی کے ساتھ مرد ڈبلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔