لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر و ریاستی بی جے پی کے نائب صدر شیو پرتاپ شکلا نے ایس پی لیڈر اعظم خاں کو ملائم سنگھ کا ایجنٹ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بے بنیادبیان بازی کے عادی ہو چکے ہیں۔ ریاستی بی جے پی دفتر ہٹوانے کی بات کہہ رہے اعظم خاں شاید یہ بھول رہے ہیں کہ ان کی بات سننے والا کوئی نہیں ہے کیونکہ ان کی اپنے سماج میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔ ریاستی بی جے پی نائب صدر نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے سامنے سے ریاستی بی جے پی دفتر ہٹانے کی بات تو دور اس پر سوچنا بھی مناسب نہیں ہوگا۔ وہ اسمبلی کے سامنے بی جے پی کارکنوں کے مظاہرہ کو بدعنوانی کا نام دے رہے ہیں۔ میں ان سے یہ پوھنا چاہتا ہوں کہ بدعنوانی ان کی پولیس نے کی یا بی جے پی کارکنوں نے ۔ ہمارے کارکنان پُر امن طور پر مظاہرہ کر رہے تھے۔ پولیس نے زبردستی ان پر لاٹھیاں چلائیں پولیس نے ان پر ریاستی دفتر کے اندر مرچی بم پھوڑے ۔ کارکنان کو دوڑا دوڑاکر پیٹا۔ بدعنوانی کس نے کی پولیس نے یا پھر کارکنان نے ۔ اعظم خاں جو شاید یہ بھول رہے ہیں کہ ان کے کارکنان نے اسمبلی کے سامنے ننگا ناچ کیا۔ ریاستی دفتر کو اینٹ و پتھروں سے پاٹ دیا۔ ہمارے سیکڑوں کارکنان زخمی ہوئے ، کئی کو شدید چوٹیں
آئیں۔