نئی دہلی (وارتا) ہارون رشید خان کو پھر ریزروبینک کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر خان اس عہدہ پر گذشتہ تین سال سے کام کررہے ہیں۔ ان کی یکم جولائی ۲۰۱۱ کو ریزروبینک کے ڈپٹی گورنر کے عہدے پر تقرری کی گئی تھی۔ ان کی مدت کار عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ۳ سال یا آئندہ احکامات جو بھی پہلے ہوں تک کے لئے تھی۔ اب ان کی مدت کار ۲ سال کے لئے بڑھادی گئی ہے۔