ممبئی: بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلم ”دیوار” میں آئیکونک لک محض حادثاتی تھی۔ اپنے ٹویٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ 1975ء میں ان کی فلم ”دیوار” میں انہوں نے جو شرٹ پہنی تھی اس کا جو سٹائل تھا جس کی وجہ سے ان کی لک ”آئیکونک” آ رہی تھی وہ محض ان کی شرٹ غلط سل جانے کی وجہ سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض حادثاتی واقعہ تھا جس نے انہیں آئیکون بنا دیا۔
–