بریلی(وارتا)بریلی کے بارہ دری علاقہ میں آبکاری ا نسپکٹر نے اپنے سروس ریوالورسے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ آبکاری انپسپکٹر سندیپ سنگھ گرین گولڈ کالونی میں اپنے کنبے کے ساتھ کرایہ کے مکان میں رہتے تھے کل رات انھوں نے اپنے ریوالور سے خود کو گولی مارلی جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ ۳۰سالہ مسٹرسنگھ تبادلہ کے سلسلے میں کچھ دن سے ذہینی طورپرپریشان تھے۔
پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔