لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ پارہ علاقہ میں ایک عورت اور اس کی بیٹی کی ہوشیاری کے سبب چین و کان کی بالی لوٹ کر فرار ہو رہے دو بدمعاشوںکو لوگوں نے پکڑ لیا۔ بھاگتے وقت بدمعاشوں نے ایک رکشا ڈرائیور کو بھی ٹکر مار دی۔ حادثہ میں رکشا ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اس کو علاج کیلئے ٹراما سینٹر میںداخل کرایا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے پکڑے گئے بدمعاش کی جم کر پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پکڑا گیاایک لٹیرا سبکدوش سیلس ٹیکس ملازم کا بیٹا ہے۔ ایس او پارہ اشوک یادو نے بتایاکہ تالکٹورہ راجہ جی پورم کی رہنے والی گیتا پال اپنی بیٹی انشیکا کے ہمراہ اسکوٹی سے جمعہ کی شام گھر لوٹ رہی تھی۔ دونوں ماں بیٹی جیسے ہی پارہ کے لنگڑا پھاٹک کے پاس پہنچیں پیچھے سے موٹر سائیکل سوار دو بدمعاش ان کے پاس آئے اور چلتی گاڑی میں ہی ایک بدمعاش نے گیتا کے گلے سے سونے کی چین اور کان کی بالی چھین لی۔ بدمعاشوں کے بھاگتے ہی انشیکا نے ہوشیاری دکھائی اور شور مچاتے ہوئے بدمعاشوںکا پیچھا کیا۔ اسکوٹی سوار لڑکی کا شور سن کر اس دوری پر موجود لوگوں نے موٹر سائیکل سوار بدمعاشوںکو گھیر لیا۔ خود کو گھرا ہوا دیکھ کر بدمعاشوں نے بھاگنے کی کوشش کی تو مراد آبادکا باشندہ رکشا ڈرائیور اسرار کو انہوںنے ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل لگتے ہی اسرار اور بدمعاش گر پڑے۔ اس پر لوگوں نے دونوں بدمعاشوں کو پکڑ لیا اور جم کر پٹائی کی۔
اطلاع پاکر موقع پر پارہ پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں لٹیروں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے زخمی ر
کشا ڈرائیور اسرار کو علاج کیلئے ٹراماسینٹر میں داخل کرایا۔ تفتیش کی گئی تو لٹیروںنے اپنا نام ٹھاکرگنج کو شیوم اور فضل احمد بتایا۔ شیوم کی ٹھاکر گنج میں ہی زیورات مرمت کی دکان ہے جبکہ فضل ایک بینک میں کام کرتا ہے۔ فضل کے والد سبکدوش سیلس ٹیکس بتائے جاتے ہیں۔