لکھنؤ(بیورو)وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاست کے سبھی اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور اراکین کونسل و سبھی ضلع و شہر پنچایت صدور کو خط بھیج کر اسکول چلو مہم کو کامیاب بنانے میں ان کے کردار کو اہم بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہر بچے کو ابتدائی تعلیم مہیا کرائی جائے۔ آئین کے ذریعہ چھ سے ۱۴سال تک کی عمر کے بچوں کو مفت اورلازمی تعلیم کے حق پر عملدرآمد کرانے کیلئے ریاستی حکومت پُر عزم ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ نیاتعلیمی سال یکم جولائی سے شروع ہو گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی ترجیح ہے کہ چھ سے ۱۴سال تک کی عمر کے سبھی بچے اسکولوں میں ہوں۔ اس مقصد کیلئے گھر گھر جا کر سرپرستوںکو بیدار کرنے کی ضرورت ہے جس سے اسکولوں میں سبھی بچوں کا داخلہ ہو جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سبھی کی یہ کوشش ہونا چاہئے کہ سبھی بچے ابتدائی تعلیم مکمل کریں۔ اس کام میں تعاون کی امید کرتے ہوئے انہوں نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ اس مہم کے ذریعہ بچوں کو اسکولوںمیںداخل کرانے اوران کی حاضری یقینی بنانے میں اپناقیمتی تعاون
دیں گے۔