نئی دہلی،05 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے اری کے لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی توجہ اسکولی بچوں کی تعلیم کی جانب مبذول کرائی کہ وہاں کا مقامی کیندریہ ودیالیہ دسویں کلاس تک ہی محدود ہے ۔ جس کی وجہ سے انہیں گیارہویں اور بارہویں کلاس کے لئے اپنے بچوں کو وہاں سے تین گھنٹے کی مسافت کی دوری پر سرینگر بھیجنا پڑتا ہے۔وزیر اعظم نے اس تکلیف کو محسوس کیا اور فوری طور پر حرکت میں آئے۔فوراً ہی میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا کہ کیندریہ ودیالیہ رواں جولائی سے بارہویں کلاس تک توسیع کر رہا ہے ۔اس دیرینہ مانگ کی فوری تکمیل کی نہ صرف مقامی لوگوں نے بلکہ این ایچ پی سی کے اسٹاف نے بھی تالیاں بجاکر ستائش کی