ڈھاکہ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے صدر نجمل حسن نے کہا ہے کہ انہیں ٹیم کے کوچ چچندکاہتوروسنگھاکی طرف سے ایک پیغام ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈر ثا قب الحسن نے ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کی دھمکی دی ہے۔دراصل دو دن پہلے بی سی بی نے ثا قب الحسن سے کہا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیزسے لوٹ کر فوری طور پر ملک میں گھریلو کرکٹ کھیلے۔ثا قب الحسن کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل )میں حصہ لینے کیلئے بارباڈوس جا رہے تھے۔مانا جا رہا ہے کہ کوچ نے بھی ثا قب الحسن کو ایک اگستکو قومی کیمپ سے جڑنے کو کہا تھا جس کے بعد اس آل رائونڈرکھلاڑی نے ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کی دھمکی دی ہے۔اگر ثا قب الحسن قومی کیمپ میں کھیلتے ہیں تو انہیںسی پی ایل کو درمیان میں ہی چھوڑنا پڑے گی۔یہ لیگ 11 جولائی سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔ نجمل نے کہامجھے اس بارے میں خط ملا ہے۔مجھے نہیں معلوم کہ ثا قب الحسن ایساکیسے کہہ سکتے ہیں۔میں ان سے ذاتی طور پر بات کرنا چاہتا ہوں۔اگر یہ صحیح ہے تو کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔نظم و ضبط کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔اس معاملے نے ایک بارپھر ملک بمقابلہ لیگ کا مسئلہ کو ہوادی ہے۔سال 2013 میں ثا قب الحسن اور تمیم اقبال زمبابوے دورے کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)میں نہیں کھیل پائے تھے۔ثا قب الحسن کے اتوار سے قومی کیمپ سے جڑنے کا امکان ہے۔کیمپ ایک جولائی کو شروع ہوا تھا۔ لیکن نجمل کا کہنا ہے کہ ڈسپلن توڑنے کی وجہ ثا قب الحسن کو سی پی ایل میں کھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ انھوں نیکہاانہیں این او سی سرٹیفکیٹ ملنے کی بہت امیدہے۔ انھوں نے ضابطہ توڑا ہے۔ہم اس بارے میں بہت سخت ہیں۔بورڈ سات جولائی کو ہونے والی میٹنگ میں انہیں این اوسی دینے کے معاملے پر کوئی فیصلہ کرے گا۔ ثا قب الحسن کے خلاف پہلے بھی کئی بار تادیبی کارروائی ہو چکی ہے۔بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوران کیمرے کی طرف قابل اعتراض اشارہ کرنے کی وجہ سے ان پر تین میچ کی پابندی لگی تھی۔بی سی بی کی انتظامی کمیٹی گزشتہ ماہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے دوران ثا قب الحسن کے ناظرین سے الجھنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔پہلی بار بنگلہ دیش کے کسی کھلاڑی نے بین الاقوامی کیریئر سے ریٹائرمنٹ کی دھمکی دی ہے۔ روشنی۔