پیرس۔ہندوستان کے شیو کپور جمعہ کو دوسرے راؤنڈ میں دو انڈر 69 کا کارڈ کھیل کر یورپین ٹور فرانسیسی اوپن گولف ٹورنامنٹ میں مشترکہ24 ویں مقام پر پہنچ گئے لیکن جیو ملکھا سنگھ اور گگنجیت بھلر کٹ پار کرنے میں ناکام رہے۔ شیو کا دو راؤنڈ کا اسکور پار 142 ہے۔انہوں نے پہلے راؤنڈ میں دواوور 73 کا کارڈ کھیلا تھا لیکن دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے اس میں سدھار کرتے ہوئے کٹ پار کرنے کی حصولیابی حاصل کر لی۔ٹورنامنٹ میں دو راؤنڈ کے بعد کٹ 145 کے اسکور پر لگایا گیا۔
جیو ملکھا سنگھ نے پہلے راؤنڈ میں 74 اور دوسرے راؤنڈ میں 42 کاکارڈ کھیلا۔ان کا اسکور 146 رہا۔گگنجیت بھلر کو دو راؤنڈ کا اسکور 148 رہا۔ انہوں نے راؤنڈ میں 75 اور دوسرے راؤنڈ میں 73 کا کارڈ کھیلا۔اس طرح جیواور بھلر کٹ پار کرنے سے چوک گئے۔ اس درمیان دو راؤنڈ کے بعد امریکہ کے کیون اسٹیڈلر دس انڈر 132 کے اسکور کے ساتھ سب سے اوپر پر برقرار ہیں۔انہوں نے پہلے راؤنڈ میں 64 اور دوسرے راؤنڈ میں 68 کا کارڈ کھیلا۔فرانس کے ککٹر ریو ان سے تین اسٹروک کے پیچھے دوسرے اور جرمنی کے مارسیل سیم پانچ اسٹروک پیچھے تیسرے
مقام پر ہیں۔