کراچی: بھارتی اداکار پریم چوپڑہ نے کہا ہے کہ اردو زبان نے بھارتی فلم انڈسٹری کو ترقی کی منازل طے کروانے میں اہم کردار ادا کیا، یہ اتنی خوبصورت زبان ہے جو دلوں میں اترنے کا ہنر رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم کو سائن کرنے سے پہلے اس کی سٹوری کو ضرور دیکھتا ہوں اور کبھی بھی غیر معیاری فلموں میں کام کے لیے حامی نہیں بھرتا۔ ایک سوال میں پریم چوپڑہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈرامہ بہت اچھا بن رہا ہے، ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ فنکار اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان سے کسی اچھے پراجیکٹ پر کام کے لیے آفر کی گئی تو ضرور جاؤنگا، وہاں میرے بہت سے دوست احباب رہتے ہیں جو اکثر ٹیلی فون پر اس بات کا اصرار کرتے ہیں کہ میں پاکستان آؤں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں یہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
–