چنئی (وارتا) نجی زمرے کی بجلی کمپنی ٹاٹا پاور نے انڈونیشیا کے بیکری گروپ کو یہاں کی کوئلہ کمپنی پی ٹی کالٹم پرائما کو ل (کے پی سی) نے اپنی ۵فیصد حصہ داری ۱۵۰۰ کروڑ روپئے میں فروخت کرے گی۔ ٹاٹا پاور نے بی ایس ای کو فراہم کی گئی اطلاع میں کہا ہے کہ کمپنی نے انڈر ریکوری اور مندرا الٹرا میگا پاور پروجیکٹ میں سرمایہ کی کمی کو دیکھتے ہوئے بیکری گروپ کے ساتھ حصہ داری فروخت کرنے کا یہ معاہدہ کیا ہے اس سے کمپنی کو اضافی سرمایہ حاصل ہوگا جس سے وہ اپنے قرضوں سے بوجھ کو کم کرسکے گی۔ معاہدے کے تحت ٹاٹاپاور کے پاس کے پی سی نے اپنی ۳۰ فیصد حصہ داری بیکری گروپ کو فروخت کرنے کا متبادل ہو گا۔ ملک میں اپنے بجلی پروجیکٹوں کے لئے کوئلے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے مقصد سے کمپنی نے انڈونیشیا کی دو کوئلہ کمپنیوں کے پی سی اور پی ٹی اروتمن انڈونیشیا کی ۳۰ فیصد حصہ داری ۱ء۱؍ارب ڈالر میں خریدی تھی۔ اس کے ساتھ کمپنی نے اس سال کے پی سی سے ایک کروڑ ٹن کوئلہ خرید نے کا معاہدہ کیا تھا۔ مارچ میں ختم مالی سال میں کمپنی پر حقیقی قرض ۳۸ ہزار ۶ کروڑ روپئے تھا اور مالی سال ۱۴۔۲۰۱۳ کے آخر ی سہ ماہی میں اسے ۱۴۵ کروڑ روپئے کا نقصان ہوا۔ کمپنی کے مطابق ۵ فیصد حصہ داری فروخت کرنے کے بعد بھی کے پی سی نے اس کی حصہ داری ۲۵ فیصد ہی رہے گی۔ کے پی سی مسلسل ٹاٹا پاور کو کوئلہ فراہم کرتی رہے گی۔ اس سے قبل جنوری میں کمپنی نے اضافی سرمایہ حاصل کرنے اور اپنے بڑھتے جارہے قرضوں کو کم کرنے کے لئے پی ٹی اروتمن انڈونیشیا میں اپنی ۵ فیصد حصہ داری ۵۰ کروڑ ڈالر میں فروخت
کرنے کے لئے بیکری گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔