رامپور(نا مہ نگار)آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے جنرل سکریٹری بابر خان نے پریس کوجاری ایک بیان میںکہا ہے کہ بی جے پی اترپردیش میں فسادات کرواکر سماج وادی پارٹی کو بدنام کرناچاہتی تاکہ وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوسکے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس مظفرنگر فسادات کے ذریعہ بی جے پی اوراس کی معاون جماعتیں بجرنگ دل اوروشوہندوپریشد ذات کی سیاست کررہی ہیں۔مذکورہ پارٹیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ہندئوںکے مفاد میں کام کر رہی ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ سیاسی پارٹیاں سبھی قوم یا فرقہ کی ہمدرد نہیں ہیں۔
یہ پارٹیاں لاشوں کی سیاست کررہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مرادآباد ضلع کے کانٹھ میں فسادات بی جی نے کرائیں ہیں۔جب کہ ریاستی حکومت کانٹھ مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ کانٹھ میں ماحول کشیدہ ہونے کے بعد بھی بی جے پی لیڈرمہاپنچایت کرنے پر آ
مادہ ہیں۔اسی کی وجہ سے کانٹھ میں فساد ہوا۔فساد کے دوران ضلع مجسٹریٹ بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی مرکز میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد اب ریاست کے مختلف علاقوں میں کسی بھی طرح فسادات کرانا چاہتی ہیں اورایس پی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بی جے پی کا یہ رویہ ہمیشہ سے رہا ہے اوررہے گا۔لیکن اس کا یہ خواب کبھی بھی پائے تکمیل تک نہیں پہنچے گا۔آل انڈیا مسلم فیڈریشن اس کی سخت مذمت کرتی ہے انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کانٹھ کے لوگ امن واما ن برقراررکھنے میں ضلع انتظامیہ کو تعاون دیں۔