ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ڈائریکٹر کرن جوہر فلم میں سندھی بزنس مین کا کردار ادا کریں گے۔ نئی فلم جس میں گووندا کو بھی اہم کردار میں دیکھا جائے گا۔ ڈائریکٹر کرن جوہر کی ادکاری کے بارے میں ابھی تک متضاد رائے پائی جاتی ہے لیکن فلم کی انتظامیہ کرن جوہر کر سندھی بزنس مین کا کردار ادا کرنے کے لیے منا رہی ہے۔ فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کرن جوہر کی والدہ سندھی ہیں اور وہ یہ کردار بہت اچھے سے ادا کر سکتے ہیں اس لیے انھیں بار بار کہا جا رہا ہے۔ ٹیم کی جانب سے کرن جوہر کو منانے کے لیے روز تحفے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔