بغداد؛دہشت گرد گروہ داعش نے اسلامی خلافت کا اعلان کرنے کے بعد جہاں موصل سے اپنے اراکین کے لیے پاسپورٹ جاری کئے وہاں سعودی عرب سے اپنی کرنسی بھی چھپوا دئے ہیں۔
عراق کے ایک سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ اس تکفیری گروہ نے اپنے نام کی کرنسی ان علاقوں میں جاری کر دی ہے جہاں ان کا قبضہ ہے۔
اس سکیورٹی اہلکار نے مزید کہا کہ داعش کی یہ کرنسی جو سعودی عرب سے چھپ کر آئی ہے ۵ اور ۱۰ دینار کے نوٹوں پر مبنی ہے۔
’’این‘‘ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق داعش کی کرنسی جو ابوبکر البغدادی کے حکم سے سعودی عرب کے ایک چھاپہ خانے میں چھپ کر آئی ہے تاھم دس لاکھ سے زیادہ مقدار میں چھپ چکی ہے اور عراق کے شہر موصل، تکریت اور دیالی کے بعد علاقوں میں جاری کر دی گئی ہے۔