ممبئی (وارتا) نریندر مودی حکومت کے پہلے عام بجٹ میں ملک میں سرمایہ کاری کیلئے مناسب ماحول بنانے اور معیشت کو دوبارہ صحیح سمت پر لے جانے کیلئے اقدامات کی امیدوں کے درمیان شئیربازاروں میں زبردست اچھال نظر آیا۔ سنسکس پہلی بار ۲۶ہزار پوائنٹ کو تجاوز کر گیا۔نفٹی بھی ۷ ہزار ۸۰۰ پوائنٹ کے قریب پہنچ گیا۔ فی الحال سنسکس ۶۹ پوئنٹ اضافے کے ساتھ ۲۶۰۳۰ پوائنٹ کے قریب بنا ہوا ہے۔ نفٹی ۷۷۶۶ پوائنٹ پر ۱۵ پوائنٹ بلند ہوا۔غور طلب ہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن آج سے شروع ہو ر ہاہے۔کل ریل بجٹ ۹ جولائی کو اقتصادی جائزہ اور ۱۰ جولائی کو عام بجٹ پیش کیا جائے گا۔ سیشن کی شروعات سے ہی بازار میں رونق آنے لگی سیشن کے پہلے گھنٹے میں ہی سنسکس ۷۳ء۲۶۱۱۶ پوائنٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد تھوڑا نیچے آیا۔نفٹی ۹۵ء۷۷۷۸ پوائنٹ تک بلند ہوا۔ جمعہ کے روز کاروبار بندہونے تک سنسکس ۰۶ء۲۵۹۲۶ پوائنٹ اور
نفٹی ۷۷۵۲ پوائنٹ پر بند ہوئے۔