مظفرنگر(بھاشا)ضلع کے ہرسولی گائوںمیں ۲۲؍سال کی ایک لڑکی کی تین نوجوانوں نے مبینہ طورپر اجتماعی آبروریزی کی ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ لڑکی کل صبح نل سے پانی لینے کیلئے گئی ہوئی تھی اسی دوران تینوں نوجوانوں نے لڑکی کو پکڑلیا اوراس کی اجتماعی آبروریزی کی۔ مذکورہ نوجوانوں نے لڑکی کو د ھمکی دی کہ اگرپولیس میں شکایت درج کرائی تو اسے قتل کردیاجائے گا۔ سی او اے پی شرما نے بتایا کہ پولیس نے تینوں ملزمین انتظار،عرفان اورحارث کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ تینوں ملزمین مفرور ہیں۔دوسری جانب بلواکھیری گائوں میں مبینہ طورپر آبروریزی کی شکارآج ایک ٹیچر اپنا بیان درج کرانے کیلئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوگی۔واضح رہے کہ ٹیچر نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ سنیچر کی شام ایک نوجوان نے اس کی آبروریزی کی تھی اوراس کے دوساتھیوں نے ویڈیو او فلم بنائی تھی۔