کانپور(نامہ نگار) اپنے دوستوں کے ساتھ گنگاندی میں نہاتے ہوئے ۱۷؍سالہ شاہ رخ کی ندی میں غرقاب ہونے سے موت ہوگئی پولیس کے غوطہ خورں نے کافی مشقت کے بعد شاہ رخ کی لاش کو ندی سے نکال لیا۔پولیس کے ایک ترجما ن نے بتایا کہ ریل بازار علاقہ کے باشندے محمد ہارون کا ۱۷؍سالہ بیٹاشاہ رخ کل اپنے دوستوں کے ساتھ کہنہ علاقہ میں گنگا بیراج ندی میں نہانے کیلئے گیا ہواتھا۔ نہاتے ہوئے وہ گہرے پانی میں چلا گیا اورغرقاب ہوگیا۔شاہ رخ کو ڈوبتاہوادیکھ کر اس کے دوستوں نے شورمچایا تو مقامی لوگ اسے بچانے کی کوشش کرنے لگے لیکن وہ شاہ رخ کو نہیں بچاپائے دیکھتے ہی دیکھتے شاہ رخ گنگاندی میں غرقاب ہوگیا۔ موقع پر پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے تقریباًدوگھنٹے کی سخت مشقت کے بعد شام کو شاہ رخ کی لاش ندی سے نکالا پولیس نے لوگوں کو انتباہ دیا ہے کہ گنگاکی آبی سطح میں اضافہ کے سبب اس میں نہانے کیلئے نہ جائیں۔