نوکاچوٹ، 7 نومبر: مغربی افریقی ملک موریطانیہ کے ایک نیوز ویب سائٹ سہارا میڈیا نے کل اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جمعہ کو شمالی مالی کے کدال شہر میں دو فرانسیسی صحافیوں کے قتل کی ذمہ داری القاعدہ تنظیم سے وابستہ انتہاپسندوں نے لی ہے۔
اس ویب سائٹ کے سربراہ عبداللہ محمدی نیبتایاکہ یہ اطلاع انہیں مالی میں سرگرم انتہاپسند گروپوں کے سربراہ عبدالکریم ال تارگئی کی طرف سے ای میل کے ذریعہ ملی۔