لاہور: غزل گائیک غلام علی نے کہا ہے کہ میرا پورا کیرئیر وقت کی پابندی کی مثال ہے اور میں کبھی بھی کسی شو میں تاخیر سے نہیں پہنچا جو ایک ریکارڈ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں بھی میرا شو منعقد ہو میں دیے ہوئے وقت پر پہنچا ہوں۔ میرا دعویٰ ہے کہ جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہوئے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے کیونکہ جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے وقت بھی ان کی قدر نہیں کرتا اور انھیں روندتے ہوئے آگے نکل جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے 40 سالوں کے دوران اب تک کسی شو میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں ہوئی اور یہ ایک ریکارڈ ہے۔