میڈرڈ، 7 نومبر: اسپین کی وزارت صحت نے سعودی عرب کے سفر سے واپس آنے والی اسپین کی ایک خاتون کو کل مڈل ایسٹ رسپریٹی سنڈروم (ایم آئی آر ایس) نامی مرض میں مبتلا بتایا ہے اور کہا ہے کہ اس وائرس سے متعلق مرض کا اسپین میں یہ پہلا معاملہ ہے۔
وزارت کے ذرائع نے بتایاکہ پہلے سے ہی یوروپ کے چار ممالک اس وائرس سیمتاثر ہیں۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش میں پیدا ہونے والی اسپین کی اس خاتون نے یکم نومبر کو میڈیکل جانچ کرائی تھی جس میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اگست میں ایک تحقیق میں پتہ چلا تھا کہ مشرق وسطی کے ممالک کے اونٹوں میں یہ وائرس پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک اس مرض کے 150 معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 125 سعودی عرب کے ہیں۔