برازیلیا۔برازیل کی پولیس نے فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزامات کی تفتیش کے لیے فیفا کی شراکت دار کمپنی کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔میچ ہاسپیٹلیٹی کے چیف ایگزیکٹیو رے ویلان کو ریو دی جنیریو کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسی ہوٹل میں عالمی فٹبال کی تنظیم فیفا کے حکام بھی ٹھہرے ہوئے ہیں۔
گذشتہ ہفتے پولیس نے اس سلسلے میں 11 افراد کو گرفتار کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی ایک بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش ہوا تھا۔ان پر غیر قانونی طور پر ٹکٹ دوبارہ بیچنے کے الزامات ہیں۔