ممبئی (وارتا)بین الاقوامی سطح پر اگر خام تیل کی قیمتیں بہت زیادہ نہیں بڑھتی ہیںتو رواں مالی سال میں ایندھنوںپر تیل کمپنیوں کی انڈر ریکوری میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے ۲۵فیصد کی کمی آسکتی ہے ۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ کی آج جاری رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ ڈیزل کی بازار قیمت اور حکومت ہند کی جانب سے مقررہ قیمت میں فرق جس رفتار سے کم ہورہا ہے اس سے تیل کمپنیوں کی انڈر ریکوری میں کمی آئے گی۔ ایجنسی کے مطابق آنے والے دنوںمیں نئی حکومت کی پالیسیاں کیسی رہتی ہیں ۔انڈر ریکوری کا بوجھ کس طرح تقسیم کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کا کیا رخ رہتا ہے یہ سبھی اسباب انڈر ریکوری کو متاثر کرینگے ۔ واضح رہے کہ فی الحال ہر مہینے ڈیزل کی قمیت ۵۰پیسے بڑھائی جارہیء ہے ۔ واضح رہے کہ جو ن کے دوسرے ہفتہ میںبین الاقوامی بازار میںتیل کی قیمتوں اچانک آئی تیزی کی وجہ تیل کمپنیو ں کی انڈر ریکوری بڑھکر ۲۷۱کروڑ روپئے یومیہ ہوگئی تھی لیکن اس سے قبل جون کے
ہی پہلے ہفتہ میں انڈر ریکوری میں کمی آئی تھی اور یہ ۲۴۹کروڑ روپئے یومیہ ہوگئی تھی۔