منیلا، 7 نومبر: فلپائن کو اس سال کے سب سے خطرناک گردابی طوفان “ہیان” کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
افسران کے مطابق مغربی بحرالکاہل میں آئے اس طوفان سے 215 سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور اس کا مرکز شمال مغربی بحرالکاہل میں واقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس طوفان سے فلپائن کے سمار اور لیئتے صوبہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ افسران نے اس طوفان کو سب سے خطرناک سطح “5” پر رکھا ہے۔ اس طوفان سے علاقہ میں زبردست بارش ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے بارڈر سیکورٹی فورس نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کے انتباہ کے ساتھ سمندری نقل و حمل پر روک لگادی ہے۔