لکھیم پورکھیری(وارتا)ضلع صدر دفتر پر۸؍بدمعاشوں نے لوٹ کی مخالفت کرنے کے معاملے میں ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایک ملازم کو گولی مارکرہلاک کردیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کارپوریشن کاملازم نئی بستی محلہ واقع بس اسٹیشن سے تین لاکھ روپئے لیکر پنجاب نیشنل بینک میں جمع کرانے کیلئے جارہاتھا اسی دوران مین روڈ علاقہ میں موٹرسائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے اس سے روپئے چھیننے کی کوشش کی مذاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے گولی چلادی ۔ گولی لگنے سے خازن وسیع اللہ کی موت ہوگئی ۔ اس واردات میں ایک دیگرملازم بھی زخمی ہوگیاجسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے بدمعاشو ںمیں سے ایک بدمعاش کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس پکڑے گئے بدمعاش سے پوچھ گچھ کررہی ہے جب کہ بدمعاش روپئے لوٹنے میں ناکام رہا۔