بیلو ہوری زونٹے (برازیل)۔ورلڈ کپ فٹبال کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں جرمنی نے میزبان برازیل کو ایک کے مقابلے سات سے روند کر اس کے چھٹی بار عالمی کپ جیتنے کے خواب کو چکنا چور کردیا۔جرمنی شروع سے ہی حاوی رہی اور گیارہویں ہی منٹ میں تھامس مولر نے گول کردیا۔ اس کے بعد 23 ویں منٹ سے 29 منٹ کے درمیان چھ منٹ کے وقفے میں چار گول داغ کر جرمنی نے میچ کے پہلے ہاف تک اس کو پانچ۔ صفر پہنچادیا۔ اس میں میروسلاؤ کلاز نے 23 ویں منٹ، ٹونی کروز نے 24 ویں اور 26 ویں نیز سامی خودیرا نے 29 ویں منٹ میں گول کیا۔میچ کے دوسرے ہاف میں کلاز کی جگہ کھیلنے آئے آندرے شرلے نے میچ کے 69 ویں اور 79 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور سات۔ صفر پہنچادیا۔برازیل کے لئے آسکر نے میچ کے آخری لمحوں میں ٹیم کے لئے واحد گول کیا۔ عالمی کپ کے سیمی فائنی میں ایسی کراری ہار ملنے سے میزبان برازیل کے شیدائی بیحد مایوس رہے اور اس ناقابل یقین
شکست سے آنسوؤں میں ڈوب گئے۔جرمنی اور نیدر لینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل مقابلے کے فاتح کے خلاف اتوار کو ریوڈی جنیریو میں ٹکر لیگا۔اپنے جارحانہ کھیل سے نسلوں سے دنیا کو محظوظ کرنے والا ملک ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی سے 1۔7 سے شرمناک طریقہ سے ہار گیا۔برازیل نے انتہائی یاد گار عالمی کپ کی میزبانی کی مگر ملک نے اپنی سرزمین پر عالمی خطاب جیتنے کا جو خواب دیکھا تھا وہ نہ صرف یہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا بلکہ اس غیر معمولی میچ میں جرمنی نے اسے منہ دکھانے لائق نہیں چھوڑا ۔سامبھا رقص کرنے والے ملک میں ہر طرف جشن کا ماحول تھا اور پورا ملک جوش و جنون میں ڈوبا ہوا تھا مگر کل تو اس کی جگہ صدمہ اور بے یقینی نے لے لی اور ملک کی عزت پر ہی بٹہ لگ گیا ۔ برازیل کی یہ کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں اب تک کی بدترین ہار تھی ۔برازیل کے کوچ لوئز فلپ اسکولااری نے قوم سے بڑی جذباتی انداز میں معافی مانگی ہے ۔ قوم نے ورلڈ کپ کی میزبانی پر 11 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کئے اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں ایڑی چوٹی کا زور لگادیا۔انہوں نے کہا “برازیلی عوام کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ اس کار کردگی کے لئے برائے مہربانی ہمیں معاف کردیں”۔“مجھے افسوس ہے کہ ہم فائنل میں نہیں پہنچ سکے۔ اور اب ہم تیسرا مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ابھی ہمیں کھیلنا ہے”۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جرمنی نے قابل تعریف کھیل کا مظاہرہ کیا مگر برازیل کے خراب دفاع نے اس میں بھرپور مدد کی جس کی وجہ سے پہلے ہاف میں 18 منٹ کے اندر ٹیم پر تابڑ توڑ 5 گول ہوگئے۔پہلا گول ٹامس مولر نے ایک کارنر کے ذریعہ کیا انہیں کوئی برازیلی مارک نہیں کررہا تھا۔ اس کے بعد میرو سلاو کلوز نے گول کیا اور وہ 16 گول کے ساتھ کسی بھی عالمی کپ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑے بن گئے۔ٹونی کروس نے تنی منٹ میں دو گول کئے اور پھر سمی خیدرہ نے 29 ویں منٹ میں پانچواں گول داغ دیا۔ پورے اسٹیڈیم میں تمائشبین تھو تھوکرنے لگے اور بچوں نے تو باقاعدہ رونا شروع کردیا۔جرمن متبادل کھلاڑی آندرے شوریل نے دوسرے ہاف میں دو گول کئے بعدازاں آسکر نے میچ کے آخری منٹ میں ایک گول کرکے پانچ مرتبہ عالمی چمپئن رہے برازیل کے زخموں کو ذراسا مرہم لگادیا۔ یہ وہ ملک ہے جو 1950 کے فائنل میں اپنی سرزمین پر یوروگوئے کے ہاتھوں شکست کے دکھ کو بھلانے کیلئے 64 سال سے انتظار کررہی تھی مگر یہ غم اب اور بڑھ گیا ہے۔برازیل دفاعی کھلاڑی ڈیوڈ لوئز نے سسکتے ہوئے کہا “میں تو اپنے ہم وطنوں کو خوشی دینا چاہتا تھا مگر بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ مجھے بہت افسوس ہے میں تمام برازیلیوں سے معافی مانگتا ہوں ، میں ان کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھنا چاہتا ہتھا جو بے حد ضروری تھا۔