دوشنبہ، 7 نومبر:تاجکستان کے صدر انعام علی رحمان کو ایک بار پھر سات برسوں کے لئے صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔انہیں 1ء 83 فیصد ووٹ ملے۔ یہ اعلان مرکزی انتخابی کمیشن نے کیا۔
مسٹر رحمان (61) 1992 سے سابق سویت یونین کے سب سے غریب ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کے خلاف انتخاب میں پانچ دیگر امیدوار تھے ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہیکہ انتخاب آزادانہ اور غیرجانبدارانہ کرائے گئے ہیں ۔ الیکشن کے دوران یا بعد میں گڑبڑی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم مغربی ممالک نے آج تک تاجکستان کے کسی بھی الیکشن کو آزادانہ اور غیرجانبدارانہ قرار نہیں دیا ہے۔