یروشلم 7 نومبر : امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اسرائیل۔فلسطین امن مذاکرات میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔
مسٹر کیری نے دونوں فریقوں کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ہر مذاکرات میں نشیب و فراز کے لمحات آتے ہیں۔انہوں نے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے پروگرام کو “غیرقانونی” قرار دیا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس کے قریبی بھی اس پر تنقید کر رہے ہیں کہ بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کے موقف کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ اس سے فلسطین کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔
اسرائیل کا کہنا ہیکہ بات چیت میں اس نے کبھی بھی بستیوں کی تعمیر روکنے کی بات نہیں کی۔خیرسگالانہ اقدامات کے تحت وہ فلسطینیوں کو رہا کر رہا ہے۔
مسٹر کیری نییہودی بستیوں کو غیرقانونی قراردے کر مسٹر عباس کی تشویش کوکچھ کم کیا۔