لکھنؤ۔(نامہ نگار)بازار کھالہ علاقے میں ایک شادی شدہ کی کھانا پکاتے وقت آگ کی زد میں آجانے سے موت ہوگئی۔ عیش باغ کے موتی جھیل کالونی کے باشندے مزدور کرشنا راوت کی بیوی نیتو (۲۳)کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ ایک ہفتہ قبل نیتو باورچی خانہ میں کھانا پکارہی تھی۔ تبھی اچانک اس کا دوپٹہ چولھے کی زد میں آگیا اور نیتو آگ کی گرفت میں آگئی۔ چلانے کی آواز سن کر کرشنا باورچی خانہ کی طرف بھاگا تو دیکھا کہ آگ کی لپٹوں میں اس کی بیوی گھر چکی ہے۔ کسی طرح سے کرشنا نے آگ کو بجھایا اور پڑوسیوں کی مدد سے وہ نیتو کو سول اسپتال لے کر پہنچا جہاں علاج کے دوران بدھ کو نیتو کی موت ہوگئی۔