لکھنؤ۔(نامہ نگار)لکھنؤ۔(نامہ نگار)وبھوتی کھنڈ علاقے میں رہنے والے ایک مزدور کی بیوی سے اجتماعی آبروریز کی واردات سامنے آئی ۔ اس معاملے میں پولیس ایک مزدور کے خلاف آبروریزی اور دو دیگر مزدوروں کے خلاف چھیڑ خانی رپورٹ درج کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو مزدوروںنے پہلے متاثرہ عورت کے ساتھ چھیڑ خانی کی اور اس کے اگلے دن ایک دیگر مزدور نے عورت کے ساتھ آبروریزی کی۔ شوہر کے لوٹنے پر عورت نے اپنے ساتھ ہوئی واردات کی جانکاری اس کو دی اس معاملے وبھوتی کھنڈ تھانہ میں تینوں ملزمان کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی گئی۔ پولیس نے بدھ کو تینوں ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ پولیس کے بتائے حادثے میں شک ہے،ایس او وبھوتی کھنڈ دویندر دوبے نے بتایا کہ لکھیم پور کھیری باشندہ ا
یک مزدور اپنی بیوی کے ساتھ فیض آباد روڈ وجیندر کھنڈ میں جھوپڑ پٹی میں رہتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مزدور کے پیر میں چوٹ لگنے کے سبب وہ کچھ دن سے بلرام پور اسپتال میں بھرتی ہے۔ گھر میں بیوی اکیلی ہی رہتی تھی۔ گذشتہ چھ جولائی کو پاس کا ہی رہنے والا مزدور سریش اپنے دو ساتھیوں رویندر اور اودھیش کے ساتھ عورت کی جھونپڑی میں داخل ہوگیا ۔۸جولائی کو جب عورت کا شوہر واپس گھر لوٹا تو بیوی نے اس کے ساتھ ہوئی واردات کی جانکاری دی۔ اس پر مزدور نے فوراً شکایت وبھوتی کھنڈ پولیس سے کی۔پولیس نے متاثرہ عورت کو طبی جانچ کیلئے بھیج دیا۔اس معاملے میں پولیس نے ملزم رویندر کے خلاف آبروریزی اور رویندر واودھیش کے خلاف چھیڑ خانی اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی رپورٹ درج کی ہے۔ پولیس نے بدھ کو تینوں ملزمین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ پولیس جو حادثہ بتائی رہی وہ اپنے آپ میں شک پیدا کررہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ جولائی کو مزدور کی بیوی گھر پر تنہا تھی۔ اس درمیان پڑوس میں رہنے والے مزدور رویندر اور اودھیش نے اس کے ساتھ چھیڑ خانی کی ۔ واقعہ کے اگلے دن ہی عورت کا شوہر باہر چلاگیا ۶جولائی کو وہیں کے رہنے والے ایک مزدور سریش نے عورت کو تنہا پا کر اس کے ساتھ آبروریز ی کی۔