دہلی 10جولائی (یو این آئی)حکومت ملک میں چار نئے آل انڈیا میڈیکل سائنسز کے ادارے قائم کرے گی۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج یہ مژدہ سنایا۔پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمس کی طرز پر چار اور میڈیکل ادارے قائم کرنے کی تجویز ہے اور اس کے لئے پانچ سو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔یہ چار نئے ایمس میڈیکل ادارے آندھرا پردیش، مغربی بنگال، ودربھ اور مہاراشٹرکے پروانچل میں قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جودھ پور (راجستھان)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، پٹنہ (بہار)، رشی کیش (اتراھنڈ)، بھونیشور (اڑیسہ) اور رائے پور (چھتیس گڑھ) میں د چھ ایمس پہلے سے فعال ہیں ۔