پیرس۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ومبلڈن اوپن چمپئن اور سربیا کے نوواک جوکووچ نے اسپین کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار رافیل نڈال سے پہلی پوزیشن چھین لی، رافیل نڈال ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ سب سے زیادہ 17 مرتبہ گرینڈ سلیم کے فاتح اور عالمی شہرت یافتہ اور ومبلڈن اوپن کے فائنلسٹ سوئس اسٹار راجر فیڈرر ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، سوئس اسٹار سٹانسلاس وارینکا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ خواتین کے سنگ
لز مقابلوں میں امریکہ کی سرینا ولیمز ومبلڈن اوپن میں شکست کے باوجود پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ چین کی لی نا دوسرے اور رومانیہ کی سیمونا ہالپ دو درجے ترقی پاکر پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں، ومبلڈن اوپن چمپئن جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا بھی دو درجے ترقی پا کر چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئیں۔ پولینڈ کی اگنیسکا راڈوانسکا دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلی گئیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ٹینس میں مردوں کے سنگلز اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق مردوں میں ومبلڈن اوپن چمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ نے ہسپانوی کلے کورٹ بادشاہ رافیل نڈال سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے اور اسی طرح خواتین میں سرینا ولیمز سرفہرست ہیں۔